Thursday, January 25, 2018

Pakistan Beat New-Zealand by 48 Runs iN T20 Series .

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث میزبان نیوزی لینڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز ایک سےبرابر کردی۔ بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے202 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ ابتداء میں ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کولن منرو تھے جو ایک رن بنا کر محمد عامر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ان کے بعد ٹیم کے کپتان کین ولیم سن آئے جو بغیر کوئی رن بنائے رومان رئیس کا شکار بنے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر آنے والے ٹوم بروس کچھ نروس دکھائی دیئے اور جلدی رن لینے کے چکر میں وہ 11 کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہوگئے۔ ان کے آوٹ ہوتے ہی ایک اینڈ سنبھالے ہوئے اوپنر مارٹن گپٹل کی مزاحمت بھی ٹھنڈی پڑ گئی اور وہ 26 رن بنا کر شاداب کی بال پر عمر امین کو کیچ دے بیٹھے۔
قومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور فخر زمان نے اننگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 44 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کے فوراً بعد ہی فخر زمان 50 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد نے لاٹھی چارج کی ذمہ داری سنبھالی اور وکٹ کے چاورں طرف دلکش اسٹروکس کھیلے۔